حیدرآباد۔10۔فروری(اعتماد نیوز)تہلکہ کے چیف ترون تیج پال کے عدالتی تحویل
میں آج گوا سشنس کورٹ نے مزید 14دن کی توسیع کی ہے۔ پچھلے سال نومبر میں
گوا کے ایک ریسارٹ میں ایک
خاتون صحافی پر جنسی ہراسانی کے الزام میں گوا
پولیس نے انہیں گرفار کر لی ہے۔اس سلسلہ میں انہوں نے ضمانت کے لئے
ممبئی ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ اس وقت ترون تیج پال سدا سب جیل میں ہیں۔